اِسٹیڈیم میں لڑکی نے لڑکے کی شادی کی پیشکش قبول کرلی

لندن۔ 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مشہور کہاوت ہے کہ رشتے آسمان پر طئے پاتے ہیں، لیکن آپ نے کبھی نہیں سنا ہوگا کہ اسٹیڈیم میں بھی رشتے طئے ہوتے ہیں۔ اس کا نظارہ لندن کے لارڈس اسٹیڈیم میں دیکھنے کو ملا۔ تفصیلات کے بموجب جس وقت ہند۔ انگلینڈ دوسرا ونڈے کھیلا جارہا تھا تو کیمرہ مین نے اسٹیڈیم کے ایک ایسے منظر کو کیمرہ میں قید کیا جس میں ایک لڑکا، ایک لڑکی کو شادی کی پیشکش کررہا ہے اور پھر لڑکی نے پیشکش قبول کرلی۔ شائقین نے جب یہ منظر کا مشاہدہ کیا تو وہ مسرور ہوگئے۔ اس منظر کو کئی ناظرین نے سوشیل میڈیا پر بھی پیش کیا اور یہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔