اِسمتھ کو ہر طرز کی کرکٹ میں کپتان ہونا چاہئے : ہارس

برسبین۔ 21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ریان ہارس سمجھتے ہیں کہ ہندوستان کے خلاف رواں ٹسٹ سیریز میں ٹیم کے کارگزار کپتان اسٹیو اسمتھ کو تمام طرز کی کرکٹ میں کپتان بنادیا جانا چاہئے، اگرچہ مائیکل کلارک ورلڈ کپ سے قبل مکمل صحتیاب نہیں ہوتے ہیں۔ اسمتھ جنہوں نے بحیثیت کپتان دوسرے ٹسٹ میں سنچری اسکور کرنے کے علاوہ ٹیم کو 4 وکٹوں سے کامیابی بھی دلوائی ہے ، ہارس مانتے ہیں کہ انہیں اس حقیقت میں کوئی شک دکھائی نہیں دیتا کہ اسمتھ مستقبل میں تمام طرز کی کرکٹ کے کپتان ہوں گے۔