تانڈور۔ 13 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گورنمنٹ ہائی اسکول اُردو میڈیم اندرا نگر تانڈور کا شری وینکٹیا گوڑ M.E.O نے کل دورہ کیا۔ ہیڈماسٹر اور اساتذہ غیرحاضر تھے۔ صبح 10 بجے کے قریب اساتذہ کی آمد شروع ہوئی۔ قبل ازیں محمد سلیم صدر اُردو گھر شادی خانہ تانڈور نے فون پر D.E.O ضلع وقارآباد رینوکا دیوی کو مذکورہ ہیڈ ماسٹر محمد افضل شریف کی سرکاری ملازمت سے بے اعتنائی اور بے قاعدگیوں کی اطلاع دی۔ رینوکا دیوی D.E.O نے M.E.O تانڈور کو سائن کرکے رپورٹ دینے کا حکم دیا۔ اولیائے طلباء نے بھی ہیڈماسٹر افضل شریف کے خلاف شکایت کی کہ وہ اوقات کی پابندی نہیں کرتے۔