سنگاریڈی۔ 26 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محترمہ کلیانی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ویمنس روبرو اسٹیڈیم گراؤنڈ سنگاریڈی کے بموجب ڈگری کالج کے بی اے اردو میڈیم سیکشن میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ اردو میڈیم سے انٹر کامیاب طالبات بی اے اُردو میڈیم میں داخلے کے اہل ہیں۔ بی اے (اُردو میڈیم) میں تمام مضامین کے لیکچررس موجود ہیں اور سال گزشتہ تک اُردو میڈیم کا مجموعی فیصد نتائج 94% رہا چنانچہ اُردو میڈیم طالبات جلد از جلد اُردو میڈیم ڈگری کالج میں داخلہ لیں۔ داخلہ فارم کالج کے اوقات میں جاری کئے جارہے ہیں۔ داخلہ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 7 جون ہے۔ اُردو میڈیم میں محدود نشستیں ہیں چنانچہ طالبات داخلوں کیلئے عجلت کریں۔