ہمناآباد۔3ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہمناآباد کے اُردو صحا فیوں میںسید رضوان،سید اسد اللہ مجاہد،محمد غلام مصطفی اور قا ضی مجیب نے مشترکہ طور پر حکو مت کرناٹک سے یہ مانگ کی ہے کہ حیدرآباد کرنا ٹک علا قہ کے اُردو صحا فیوں کو درپیش مسائل کو حل کریں۔اس ضمن میں محکمہ اطلا عات و نشر یات حکومتِ کرنا ٹک کو ایک تحریری مکتو ب روانہ کیا جائے گا جس میں تمام تفصیلات درج کرتے ہو ئے مسا ئل کی جلد یکسو ئی کا مطالبہ کیا جائے گا۔اعداد و شمار کے مطابق حیدرآباد کرناٹک میں اُردو صحا فیوںکی قابل لحاظ تعداد موجود ہے جو اُردو زبان کی خاموش خدمات انجام دے رہے ہیں۔ پچھلی مرکزی حکو مت نے حیدرآباد کرناٹک علاقہ کی پسما ندگی کو دور کرنے کے لئیے قانون میں ترمیم کرتے ہو ئے یہاں کے چھے6اضلاع کو آر ٹیکل 371(J)کے تحت خصوصی موقف عطاء کیا ہے اسکے تحت یہاں کے با شندوں کو تعلیم اور روزگارمیں80%ریزرویشن حاصل ہو گا۔ریاستی حکومت کو چاہئیے کے اس قانون کے تحت جو مراعات دیگر زبانوں کے صحا فیوں کو حاصل ہو تے ہیں وہ اُردو زبان کے صحا فیوں کو بھی فراہم کرے ۔