ریاستی وزیر اندرا کرن ریڈی کو وٹھل ریڈی کی یادداشت پیش
بھینسہ۔ 3 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی مدہول جی وٹھل ریڈی کی قیادت میں بھینسہ ڈیویژن کے اُردو اکیڈیمی کمپیوٹر ٹریننگ سنٹرس و لائبریری ملازمین اشفاق احمد انچارج فیکلٹی کمپیوٹر ٹریننگ سنٹر بھینسہ، شیخ عزیز بھینسہ، سید محسن علی انچارج فیکلٹی مدہول، افسر کے علاوہ سینئر اسسٹنٹ شازیہ تبسم، جونیر اسسٹنٹ عبدالئیق اور دیگر نے ضلع نرمل کلکٹریٹ میں ریاستی وزیر امکنہ و قانون و انڈومنٹ اے اندرا کرن ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے ایک تحریری یادداشت پیش کی اور اردو اکیڈیمی کمپیوٹر ٹریننگ سنٹرس و لائبریری مذکورہ ملازمین نے اپنے مسائل جس میں تنخواہوں میں اضافہ، کمپیوٹر سنٹرس ، لائبریریز کی بحالی اور جدید کمپیوٹرس کی فراہمی کے ذریعہ مذکورہ شعبوں کو ترقی فراہم کرنے کیلئے ریاستی وزیر اندرا کرن ریڈی سے نمائندگی کی اور کہا کہ تلنگانہ حکومت اقلیتی طبقہ کیلئے مختلف اسکیموں کو روبہ عمل لاتے ہوئے ترقی یافتہ بناننے کیلئے کوشاں ہے، لیکن اردو اکیڈیمی کمپیوٹر ٹریننگ سنٹرس اور اردو لائبریریز کئی مسائل کا شکار ہے جس سے اقلیتی طبقہ کے نوجوان تعلیم یافتہ طبقہ کا کافی نقصان ہورہا ہے کیونکہ اردو اکیڈیمی کمپیوٹر سنٹرس سے ہر سال کئی طلبہ مستفید ہوکر ترقی کی جانب گامزن تھے لیکن اردو اکیڈیمی کمپیوٹر سنٹرس مسائل کا شکار ہونے سے نوجوان تعلیم یافتہ اقلیتی طبقہ کمپیوٹر کی تربیت سے محروم ہورہا ہے۔ مذکورہ ملازمین نے تحریری یادداشت کے ذریعہ ریاستی وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ سے نمائندگی کرنے کی ریاستی وزیر امکنہ اے اندرا کرن ریڈی سے خواہش کی جس پر ریاستی وزیر اندرا کرن ریڈی نے مسائل کی یکسوئی کیلئے مکمل نمائندگی کا تیقن دیا۔