انقرہ ۔ 25 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سابق مس ترکی اور ماڈل کے ایک وکیل نے کہا ہے کہ اس حسینہ کو دو سال کے سزائے قید ہوسکتی ہے کیونکہ اس کی طرف سے سوشیل میڈیا پر پوسٹ کردہ فقروں کو سرکاری استغاثہ نے صدر رجب طیب اردغان کین توہین کے مترادف قرار دیا ہے۔ سابق مس ترکی کے وکیل امیر تلشی نے کہا کہ استنبول کے استغاثہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ترک حسینہ ماروے بیوک مارک کے خلاف کسی عہدیدار کی توہین کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جائے۔ بیوک سارک کو گزشتہ ماہ حراست میں لیا گیا تھا جب اس نے انسٹیگرام پر ایک نظم پیش کی تھی لیکن اس خاتون ماڈل نے اردوغان کی اہانت کے الزام کی تردید کی ہے۔ بیوک بارک اب اردوغان کی توہین کے الزامات کا سامنا کرنے والی تازہ ترین مثال ہے۔ ماضی میں کئی افراد کے خلاف اس الزام کے تحت مقدمات درج کئے جاچکے ہیں۔ اس دوران ان اندیشوں میں اضافہ ہورہا ہے کہ ترکی بھی تیزی کے ساتھ مطلق العنانی کے راستہ پر گامزن ہورہا ہے۔