دھیرادون۔30 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی ریاستی شاخ کے نئے صدر کا کل تین سالہ میعاد کیلئے تقرر کیا جائے گا کیوں کہ موجودہ صدر تیرتھ سنگھ راوت کی میعاد ختم ہوچکی ہے اور پارٹی کو 2017 ء میں مقرر اسمبلی انتخابات کی تیاری کرنا ہے ۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راوت نے کہاکہ نئے ریاستی صدر کے انتخاب کا آغاز کل 11 بجے دن پارٹی ہیڈکوارٹر پر ہوگا ۔ دوپہر تک نئے صدر کا تقرر کردیا جائے گا ۔ پانچ قائدین نے اپنے پرچہ جات نامزدگی پارٹی کی قومی کونسل کیلئے داخل کئے ہیں۔ قائد اپوزیشن اسمبلی اجئے بھٹ بھی امیدوار ہیں۔