او پی پی او موبائیلس چمپیئنس لیگ کا ٹائٹل اسپانسرس

نئی دہلی ؍ ممبئی ۔ 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی امریکہ، یورپ اور ایشیاء میں ٹیکنالوجی کے شعبہ میں معروف کمپنی او پی پی او انڈیا موبائیلس نے چمپیئنس لیگ ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ کے ٹائٹل اسپانسرس کے حقوق حاصل کرلئے ہیں۔ او پی پی موبائیلس انڈیا کے سی ای او ٹام لو نے حقوق کے حاصل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے چمپیئنس لیگ ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ کا ہندوستان کے مختلف شہروں میں 13 ستمبر تا 4 اکٹوبر انعقاد عمل میں آرہا ہے۔