او آئی سی مسلمانوں کے خلاف بڑھتے نفرت انگیز جرائم پر فکر مند

تنظیم اسلامی تعاون میں قرارداد منظور ‘ پاکستان اور ترکی نے قرارداد پیش کی تھی

اسلام آباد، 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مسلم دنیا کی اجتماعی آواز اسلامک تعاون تنظیم (او آئی سی) نے نفرت کی وجہ مسلمانوں کے خلاف ہو رہے جرائم پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسلام، مسلم معزز شخصیات اور اسلامی علامتوں کی دفاع میں ایک قرارداد منظور کیا ہے ۔پاکستان کی وزارت خارجہ نے ہفتہ کو ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی۔ نیویارک میں جاری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے الگ آئی او سی کے اجلاس میں پاکستان اور ترکی نے اس سلسلہ میں قرارداد پیش کیا تھا جسے منظور کر لیا گیا۔پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نفرت انگیز ان مہمات کے تیز ہونے پر شدید تشویش ظاہر کی جس میں جان بوجھ کر مسلمانوں اور اسلامی مذہبی علامتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔اس سے پہلے پاکستان نے طنزیہ تصاویر کے معاملے کو اقوام متحدہ، او آئی سی اور یوروپی یونین کے ساتھ سفارتی سطح پر اٹھایا تھا۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بھی ایسے واقعات پر تشویش ظاہر کی تھی اور بعد میں اسلام کو بدنام کرنے کی مہم کی مذمت کرتے ہوئے پاکستانی کابینہ نے بھی ایک قرارداد منظور کیا تھا۔ مسٹر خان نے پارلیمنٹ کو یقین دہانی کرائی تھی کہ اس معاملہ کو نیویارک میں او آئی سی وزراء خارجہ کے اجلاس کے دوران بھی اٹھایا جائے گا۔مسٹر قریشی نے نیویارک میں دو روزہ میٹنگ کے دوران اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی منسلک ذمہ داریوں کے ساتھ آتی ہے اور اس کا استعمال اخلاق ، اخلاقی اور قانونی ذمہ داریوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے کیا جانا چاہئے ۔