حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : دیکھ بھال صحت کے شعبہ میں اختراعی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اویر گلوبل ہاسپٹلس ، ایل بی نگر نے فیاکٹری ورکر کے کرشڈ رائیٹ فورئیرم کے کامیاب تحفظ کے لیے کامپلکس ری کنسٹرکٹیو مائیکرو سرجری انجام دی ۔ 9 فروری کو 54 سالہ شخص وشوا کا انتہائی شدید حادثہ میں دایاں بازو علحدہ ہوا جس میں کہنی کے جوڑ کے ساتھ فورئیرم کی ہڈی فریکچر ہوئی جب وہ فیکٹری میں کام کررہے تھے ۔ اس طرح فوری مریض کو ایویر گلوبل ہاسپٹلس ایمرجنسی روم میں منتقل کیا گیا اور ری پلانٹیشن ( ری اٹائچمنٹ ) کی درخواست کے ساتھ ، ان کی تشخیص کی گئی اور انٹینسیو کیر میں لیجایا گیا ۔ ہاسپٹل ہذا کے ڈاکٹرس کی ٹیم بشمول پر یشیت گڈم اور ڈاکٹر آشش نے ڈاکٹر این جیتندرن کی صدارت میں ری کنسٹرکیٹیو مائیکرو سرجری انجام دے کر کٹے ہوئے بازو کو ری پلانٹ کردیا ۔ اب مریض بہتر ہے اور کوئی انفیکشن وغیرہ نہیں ۔ حادثہ کے ڈھائی گھنٹے بعد مریض کو ہمارے ایمرجنسی روم لائے جانے کے باوجود جس میں بہت سارا خون بہہ گیا تھا ہماری ٹراؤ ماٹیم نے مریض کے ہاتھ کو دوبارہ جوڑ کر شاندار کارنامہ انجام دیا ہے ۔۔