اوڈیشہ اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات بیک وقت : بی جے ڈی

نئی دہلی ۔ 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بیجو جنتادل نے آج الیکشن کمیشن کو مکتوب روانہ کیا کہ اگر وہ اوڈیشہ اسمبلی انتخابات اور لوک سبھا انتخابات ایک ساتھ منعقد کرنا چاہتی ہے تو اس کیلئے اسے لوک سبھا انتخابات قبل از وقت منعقد کرنے ہوں گے۔ پارٹی کے رکن پارلیمنٹ پناکی مشرا نے اپنے ایک مکتوب میں الیکشن کمیشن سے کہا کہ اگر دونوں انتخابات ایک ساتھ منعقد کئے جائیں تو اوڈیشہ کو ایک ہزار کروڑ روپئے کی بچت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اوڈیشہ ان ریاستوں میں سے ایک ہے جہاں 2004ء سے لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ منعقد کئے جارہے ہیں۔