اوپن یونیورسٹی کے امتحانات کا آغاز

یلاریڈی ۔ 28مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی سال دوم کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیاہے ۔ امتحانات صبح 10بجے تا دوپہر ایک بجے تک منعقد ہورہے ہیں ۔ 175 طلباء میں سے 160طلباء نے امتحان میں شرکت کی ۔ کوآرڈینیٹر سری راجو نے بتایا کہ پُرامن طریقہ سے فاصلاتی یونیورسٹی کے امتحان لئے جارہے ہیں ۔ امتحانات آبزرور جیوتی نے امتحانی مرکز کا معائنہ کرتے ہوئے اظہار اطمینان کیا اور امتحانات میں کوئی رکاوٹ نہ ہونے کیلئے اقدامات کرنے کا مشورہ دیا ۔امتحان لکھ رہے امیدوار وقت پر امتحان گاہ پہنچنے کی خواہش کی۔