محبوب نگر /18 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شریمتی کنکادرگا اسٹیڈی سنٹر کی ڈائرکٹر نے پریس نوٹ میں بتایا کہ ضلع میں بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے تحت بی اے ، بی کام اور بی ایس سی کے تعلیمی سال 2015-16 میں داخلوں کیلئے 31 مارچ آخری تاریخ مقرر ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اہلیتی امتحان اپریل میں منعقد ہوگا ۔ تفصیلات کیلئے ایم وی ایس ڈگری اور پی جی کالج کے اسٹیڈی سنٹر پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔