اوپن یونیورسٹی میں داخلوں کیلئے درخواستیں مطلوب

یلاریڈی۔/13 فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈاکٹر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں سال اول کیلئے امتحانات میں شرکت کرنے والے خواہش مند امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ یلاریڈی اسٹڈی سنٹر کو آرڈینیٹر مسٹر اشوک کمار نے مزید بتایا کہ سال2017 بیاچ کیلئے ہی منعقد کئے جانے والے امتحانات کیلئے درخواستیں دینے والے امیدوار 700 روپئے امتحان فیس ٹی ایس آن لائن، اے سی آن لائن کے ذریعہ ادا کرنے ہوں گے۔ 19مارچ سے منعقد ہونے والے سال اول کے امتحانات کیلئے تین دن پہلے سے امبیڈکر اوپن یونیورسٹی ویب سائیٹ کے ذریعہ اپنے اپنے ہال ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔