اوپن ایس ایس سی و انٹر میڈیٹ میں داخلے

کاغذ نگر۔/12 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر انور اردو ہائی اسکول ہیڈ ماسٹر محمد عارف الدین کی اطلاع کے بموجب تعلیمی سال 2018-19 کے ذریعہ اوپن فاصلاتی طرز پر اوپن ایس ایس سی اور اوپن انٹر میڈیٹ کورس میں داخلوں کے خواہشمند طلباء 31 ستمبر تک داخلہ لے سکتے ہیں۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اوپن ایس ایس سی اور اوپن انٹر میڈیٹ اپنے گھر بیٹھے تعلیم حاصل کرسکتے ہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے خصوصاً اردو میڈیم سے تعلیم ترک کرنے والے طلباء سے اپیل کی کہ وہ اوپن ایس ایس سی اور اوپن انٹرمیڈیٹ میں داخلے لے کر اپنی تعلیم جاری رکھیں۔ اس کے علاوہ تفصیلی جانکاری کیلئے انور ارد و ہائی اسکول اوپن ایس ایس سی کو آرڈینیٹر محمد عارف الدین 9440340757 اور انور اردو ہائی اسکول منیجر 9948035055 سے ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔