کریم نگر 13 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلعی مہتمم تعلیمات کے لنگیا کے بموجب سال 2014-15 ء میں اوپن دسویں اور انٹرمیڈیٹ میں داخلہ حاصل کئے اور گزشتہ میں اوپن دسویں اور انٹر امتحانات لکھ کر ناکام ہوئے امیدواروں کے لئے 4 مئی 2015 ء سے امتحانات کا انعقاد ہوگا۔ اس امتحان میں شرکت کے خواہشمند امیدوار ایس ایس سی امتحان کے لئے ہر مضمون کے لئے 100/- روپئے کے حساب سے انٹرمیڈیٹ امتحان کے لئے ہر مضمون کے لئے 150/- روپئے کے حساب سے اس ماہ کی 24 تاریخ کی شام 5 بجے تک کسی بھی قسم کے جرمانے یا دیرانہ فیس کے امتحان کی فیس می سیوا ؍ آن لائن مراکز میں راست ادا کرنے کریم نگر مہتمم تعلیمات کے لنگیا نے ایک صحافتی بیان میں یہ بات بتائی۔ ہر مضمون کو فی مضمون 25/- روپئے دیرانہ فیس کے ساتھ اس ماہ کی 30 تاریخ تک 50/- دیرانہ فیس کے ساتھ 4 اپریل 2015 ء تک امتحان کی فیس ادا کرسکتے ہیں اور پراکٹیکل امتحان کیلئے ہر مضمون کو مزید 100/- روپئے ادا کرنا ہوگا۔ امتحانی فیس راست طور پر آن لائن ہی ادا کرنا ہوگا۔ اس موقع سے استفادہ کرنے ضلعی مہتمم تعلیمات کریم نگر کے لنگیا نے امیدواروں سے خواہش کی۔