اوپن ایس ایس سی ، انٹرکے امتحانات۔5 ستمبر تک ادخال فیس کی سہولت

یلاریڈی /2 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اوپن ایس ایس سی انٹر امتحانات کی فیس ادائیگی 5 ستمبر تک معیاد مقرر کی گئی ہے ۔ سنٹر کے ذمہ دار مسٹر بالیا نے مزیدکہا کہ ایس سی ، ایس ٹی میناریٹی اور جنرل خواتین امیدواروں کو 700 روپئے اور مرد افراد کو 1000 روپئے فیس ادا کرنے ہوں گے ۔ اوپن انٹر کیلئے ایس ٹی ایس سی میناریٹی اور جنرل خواتین امیدواروں 1000 روپئے اور مرد 1300 روپئے فیس ادا کرنے ہوں گے ۔ ایس ایس سی امتحانی امیدوار اپنی درخواستوں کو اصل ٹی سی ، می سیوا سے حاصل کردہ ذات کا صداقت نامہ ، آدھار کارڈ ، راشن کارڈ ، تین پاسپورٹ سائز فوٹوز اور دو زیراکس سیٹ داخل کئے جائیں ۔ انٹر کیلئے درخواست دینے والے امیدوار ٹی سی اصل ایس ایس سی میمو ، می سیوا سے لیا گیا ذات کا صداقت نامہ ، آدھار راشن کارڈ کے زیراکس اور معذورین کو فیس معافی کیلئے سدرن کیمپ میں حاصل کیا گیا ۔ صداقت نامہ اصل تین کلر فوٹو تمام صداقت ناموں کے دو سیٹزیراکس منسلک کریں ۔ تمام مکمل کئے گئے درخواستیں بوائز ہائی اسکول میں دوپہر 3.30 بجے سے 5 بجے تک داخل کریں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9492791947/ 9666853786 نمبرات پر ربط پیدا کرنے کا مشورہ دیا ۔ ضروری ذاتی مصروفیات والے افراد تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے ۔ ایسے ان افراد کو اوپن ایس اے سی و انٹر تعلیم سے آراستہ ہونے کیلئے بہترین ذریعہ ہے ۔ اپنی ذاتی مصروفیات کے ساتھ ساتھ اوپن طریقہ سے انٹر بھی مکمل کیا جاسکتا ہے ۔ اس موقع پر خواہشمند افراد استفادہ کریں ۔