اوپنین پول پر پابندی کے بجائے نظر رکھنے کانگریس عام آدمی پارٹی کا مطالبہ

نئی دہلی ۔ 26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایجنسیوں کی جانب سے اوپنین پولس میں دھاندلیاں کرنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے کانگریس نے آج الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ ایجنسیوں کے خلاف ایف آئی آر داخل کرے جبکہ عام آدمی پارٹی نے اوپنین پول پر نظر رکھنے کیلئے ریگولیٹری اتھاریٹی کے قیام کا مطالبہ کیا۔ اوپنین پول کے تعلق سے اسٹنگ آپریشن میں بتایا گیا ہیکہ یہ پول پیسے لیکر کروائے جاتے ہیں۔