اوٹکور ۔ 18 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اوٹکور گرام پنچایت میدان میں آج وظائف کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر مقامی سرپنچ ایم بھاسکر و انچارج اسمبلی حلقہ مکتھل ٹی آر ایس جناب وائی یلاریڈی ، ڈاکٹر سوریہ پرکاش ریڈی زیڈ پی ٹی سی ممبر ، ایم پی ڈی او وجئے لکشمی ، جناب ایم اے رحمن صدیقی کوآپشن ممبر کانگریس نے شرکت کی ۔ جناب ایم بھاسکر سرپنچ نے کہا کہ ہر مستحق افراد کو وظیفہ منظور کیا جائے ۔ جناب سوریہ پرکاش ریڈی زیڈ پی ٹی سی رکن نے کہا کہ جن میں معمر افراد کے نام ( فہرست ) میں شامل نہیں ہیں وہ بہت پریشان ہیں ان کو تیقن دیا کہ بہت جلد ان کے وظائف کیلئے کوشش کرونگا جناب ڈاکٹر عبدالرحمن صدیقی نے کہا کہ ہر مستحق اور معذور افراد کو برابر وظیفہ دلوانے کیلئے پہل کرتے ہوئے حکومت پر دباؤ ڈال کر لسٹ میں ناموں کا اندراج کرواتے ہوئے بھرپور نمائندگی کی جائے گی ۔ اور وظیفہ کی منظوری کیلئے تحصیلدار دیگر سطح پر وظائف کی منظوری کیلئے اس موقع پر وائی یلاریڈی انچارج ٹی آر ایس حلقہ مکتھل نے جلسہ تقسیم وظائف پر کہا کہ چندرا شیکھر راؤ حکومت تلنگانہ حکومت کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہمیشہ کوشاں ہے ۔