سی موہن ریڈی پریسیڈنٹ ، عبدالخالق وائس پریسیڈنٹ منتخب
دیور کدرہ۔/28 فروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آر ایس منڈل کمیٹی کے زیر اہتمام اوٹکور ٹاؤن کمیٹی کے انتخابات منعقد ہوئے۔ یہ بات اوٹکور منڈل ٹی آر ایس پارٹی جنرل سکریٹری مسٹر شیوا رام راجو نے آج اخباری نمائندوں کو بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی ٹاؤن پریسیڈنٹ مسٹر سی موہن ریڈی اور عبدالخالق کو وائس پریسیڈنٹ بلا مقابلہ متفقہ طور پر انتخاب عمل میں آیا اور دیگر کارکنوں کو اراکین کے طور پر نامزد کیا گیا۔ اس انتخابی اجلاس سے مسٹر سی سوریا پرکاش ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو مضبوط بنائیں اور حکومت کی فلاحی اسکیمات کو عوام تک پہنچائیں تاکہ غریب عوام ان فلاحی کاموں سے مستفید ہوں۔ اس اجلاس میں سابق سرپنچ ایم بال ریڈی، مونپا، آر ہنمنتو، عباد الرحمن نائب سرپنچ، گنگادھر ، ناصر خاں، شاہنواز کے علاوہ سینکڑوں کارکن موجود تھے۔