اوٹکور /2 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یوم تاسیس تلنگانہ کے ضمن میں اوٹکور منڈل کے پولیس اسٹیشن پر جشن تلنگانہ کی تقریب مناتے ہوئے جناب پروین کمار سب انسپکٹر آف پولیس اوٹکور نے جھنڈا لہرایا اور سلامی لی ۔ اس کے علاوہ بھی نائب صدر سوسائٹی ملت اسلامیہ ہائی اسکول محمد خورشید گدوال نے ملت اسلامیہ اسکول پر پرچم کشائی کی تحصیلدار آفس اوٹکور پر جناب پرشاد تحصیلدار اوٹکور نے پرچم کشائی کی ۔ ایم پی ڈی او اوٹکور آفس پر محترمہ وجئے لکشمی آفیسر نے جھنڈا لہرایا ۔ ضلع پریشد ہائی اسکول (زکور) پر راملو صدر مدرس نے پرچم کشائی کی ۔ مدرسہ تحتانیہ اردو میڈیم اسکول میں صدر مدرس محمد ابراہیم نے جشن تلنگانہ کا جھنڈا لہرایا ۔ گورنمنٹ لائبریری میں مسٹر نرسنگ پرشاد لائبریرین اوٹکور نے جھنڈا لہرایا ۔ مقامی گرام پنچایت دفتر جناب ایم بھاسکر سرپنچ نے جھنڈا لہرایا ۔ اس کے علاوہ بھی مین بازار مخدوم پور چوک پر ترجمان ٹی آر ایس ضلع محبوب نگر دیوی ملپا نے جشن تلنگانہ پروگرام سناتے ہوئے جشن تلنگانہ کا جھنڈا لہرایا ۔ اس موقع پر ٹاون پریسیڈنٹ ٹی آر ایس جناب گوردھن ریڈی ، جناب ڈاکٹر رحیم پاشاہ ، ٹاون سکریٹری ٹی آر ایس جناب ایم شیکھر ریڈی ، تمسی ریڈی ، راجیا ، کرشنا مینین نے جشن تلنگانہ پر میٹھائی تقسیم کرتے ہوئے چیف منسٹر جناب کے چندر شیکھر راؤ کے فلاحی اسکیمات کا زبردست تذکرہ کیا ۔ جناب کے سی آر نے سنہرا تلنگانہ کیلئے اپنی فلاحی سرگرمیوں کو روبہ عمل لاکر عوام کا دل جیت لیا ہے ۔ اس کے علاوہ بھی اوٹکور منڈل کے تمام دیہاتوں پر جشن تلنگانہ کا انعقاد کرتے ہوئے جھنڈے لہرائے گئے تھے اس کے علاوہ بھی یوم تاسیس تلنگانہ نیم سرکاری مدارس اور سرکاری مدارس و دیگر دفاتر پر بھی جشن یوم تاسیس تلنگانہ کے ریالیاں اور پروگرام منعقد کرتے ہوئے پرچم کشائی کی گئی ۔