اوٹکور /24 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اوٹکور منڈل میں پرائمری و ہائی اسکول کے طلباء و طالبات کو دوپہر کے کھانے کی بلس کی اجرائی عمل میں آئی ۔ خواتین ذمہ داران دوپہر میں مدارس کے طلباء و طالبات کے ماہ جون ، جولائی ، اگست کے پکوان کے بلس وصول ہوئے ہیں ۔ اس طرح ملت اسلامیہ ہائی اسکول کی باورچی محترمہ شہزادی بیگم زوجہ کاظم حسین رنگریز کو ماہ جون کے 9000 اس طرح جون ، جولائی ، اگست جملہ 27,000 ہزار روپئے کی اجرائی بذریعہ بنک اکاونٹ کے ملی ۔ اس کے علاوہ بھی اوٹکور منڈل میں تقریباً 55 ایجنسی خواتین حضرات پکوان میں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے حکومت کے متعلقہ شعبہ جات کے عہدیداران کا شکریہ ادا کیا ۔ MEO اوٹکور جناب وینکٹا نے نمائندہ سیاست منظور احمد گنتہ کو بتایا کہ اوٹکور منڈل کے 55 پکوان ایجنسی خواتین کو پکوان کے بلس SBH بنک اکاونٹ کھاتہ میں ڈال دیا گیا اور روپئے بھی وصول ہوئے ۔