اوٹکور میں فرقہ پرستوں کی شر انگیزی

اوٹکور۔/5 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اوٹکور میں جنم اشٹمی کا تہوار منایا گیا، جامع مسجد پنچ اوٹکور کے قریب میدان میں ہندوؤں نے مذہبی منافرت پھیلانے کے گیتوں کے ساتھ رقص کرتے ہوئے جنم اشٹمی تہوار منایا۔ واضح رہے کہ نماز کو آنے کیلئے مصلیوں کو تکلیف ہورہی تھی ، نمازوں کے دوران گانے لگاتے رہے کوئی سیاسی افراد اس کو رکوا نہیں سکے۔ حالانکہ پولیس دستہ تعینات تھا۔ ہندوؤں نے آزادی کے ساتھ من مانی کرتے ہوئے شور شرابہ کرتے ہوئے تہوار منایا۔ ہندوؤں نے ایک جلسہ بھی منعقد کیا جس میں مسلمانوں کے خلاف دل آزاری اور مذہبی منافرت پھیلانے والی تقاریر ہورہی تھیں۔ مسجد کے روبرو رات دیر گئے تک تہوار مناکر اختتام کیا۔ سیاسی حضرات صرف تماشہ دیکھتے رہ گئے۔