اوٹکور۔/6ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) موجودہ دور میں طلباء کو مسابقتی تعلیم سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ضروری ہے کہ طلباء کی ذہنی، فکری اور تربیتی پروگراموں کے ذریعہ ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اُجاگر کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جناب محمد ایوب ریجنل پریسیڈنٹ ایس آئی او محبوب نگر نے ضلع پریشد ہائی اسکول ( زکور ) اوٹکور میں ایس آئی او کی جانب سے ضلع پریشد ہائی اسکول، ملت اسلامیہ ہائی اسکول کے طلباء و طالبات نے اس صبح کو ہم ہی لائیں گے پروگرام میں منعقد ہوئے تحریری، تقریری و پینٹنگ مقابلے کے اختتامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینکڑوں طلباء و طالبات نے حصہ لیا تھا۔ اس کے علاوہ تلگو میڈیم کے غیر مسلم طلباء نے بھی ان مقابلوں میں حصہ لیا تھا۔اجلاس کی کارروائی جناب عبدالرشید صدر مقامی ایس آئی او اوٹکور نے چلائی اور شکریہ ادا کیا۔