اوٹکور۔/19جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اوٹکور منڈل کے موضع نیڑگڑتی میں ہمارا گاؤں اور ہمارے مسائل کے تحت ایم ایل اے را م موہن ریڈی کانگریس نے گاؤں کے مختلف وارڈز میں پیدل دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ گراما سرپنچ جناب وجئے بھاسکر، ایم پی ٹی سی منیجر کرشنا پاورتی، ڈاکٹر سوریہ پرکاش ریڈی کے علاوہ گاؤں کے افراد موجود تھے۔ ایم ایل اے مکتھل رام موہن ریڈی نے اپنے خطاب میں گاؤں کی ترقی کیلئے وہ اپنے فنڈ سے نالیوں کی تعمیر اور سڑکوں کو بنانے کا تیقن دیا اور کہا کہ یہاں پر پانی کے حصول کے لئے دشواریاں ہیں۔ بہت جلد بوریل کی تنصیب کا بھی وعدہ کیا اور وارڈ نمبر 2میں نالیوں میں گندگی اور گندہ پانی سڑک پر آنے سے کئی امراض پھوٹ پڑتے ہیں، فوراً نالیوں کو بنانے پانی کی سنگین صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔