اوٹکور میں تیز دھوپ کے سبب 4 اموات

دیورکدرہ۔/22مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اوٹکور منڈل میں تیز دھوپ اور لولگنے کے سبب 4افراد کی موت واقع ہوگئی۔ تفصیلات کے بموجب جناب بالے صاحب وڈمان عمر 91 سال اوٹکور، جناب محمد روشن بڑے پیر محلہ اوٹکور عمر 51 سال ، محترمہ ہنتھٹی ماں حسن آباد اوٹکور منڈل اور جناب بابو میاں عمر 35 سال جو کہ مکتھل میں مزدوری کرتا تھا مزدوری کے بعد بابو گھر واپس ہوا ۔ اچانک طبیعت بگڑ گئی قئے و دست کے بعد قریبی دواخانہ لے جایا گیا۔ کچھ ہی دیر کے بعد مکتھل میں انتقال ہوگیا۔ اس طرح اوٹکور منڈل کے 4 افراد نے محض دھوپ اور لو لگنے کے سبب فوت ہوگئے۔یہ چار افراد غربت کی زندگی بسر کررہے تھے ، گھریلو حالات انتہائی کسمپرسی کی وجہ سے محنت و مزدوری کرکے اپنا گزربسر کرتے تھے۔ مستقر پر لو لگنے پر اموات کی وجہ سے اوٹکور میں رنج و غم کے پہاڑ ٹوٹ پڑے۔ جناب ناصر خان، جناب ضمیر علی امرجنتہ، جناب منصور علی ، جناب واحد حسین کلوال نے ایم ایل اے رام موہن ریڈی سے پرزور اپیل کی کہ ان غریب افراد کو حکومت سے معاوضہ دلواتے ہوئے امداد دی جائے۔