اوٹکور /29 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اوٹکور منڈل کے بمقام مین بازار پر تلگودیشم پارٹی کے 35 سالہ کی تکمیل پر جشن مناتے ہوئے جناب نارائن ریڈی منڈل پریسیڈنٹ تلگو دیشم پارٹی منڈل اوٹکور نے پرچم کشائی کی ۔ اس موقع پر جناب محمد خورشید گدوال ترجمان تلگودیشم پارٹی ضلع سینئیر قائد جناب ایم بال ریڈی سابقہ سرپنچ ، جناب ناصر خان اقلیتی سیل پریسیڈنٹ میناریٹی تلگودیشم پارٹی ، مسٹر موہن ریڈی نرسمہا گوڑ ، ایس ریڈئ ، مادھوا راؤ ، ستیہ نارائنا موجو دتھے ۔ ایک جلسہ ٹی ڈی پی ایم بال ریڈی کے گھر پر منعقد ہوا ۔ اس موقع پر مسٹر نارائن ریڈی منڈل پریسیڈنٹ نے کہا کہ تلگودیشم پارٹی ہمیشہ ہر وقت عوام کی فلاحی و بہبود کیلئے اور عوام کی خدمت کے جیسے کاموں کو روبعمل لارہی ہے ۔ انہوں نے تلگودیشم پارٹی میں نئی جان ڈال کر خدمت انجام دینے کا پانی کارکنوں کو مشورہ دیا ۔ مسٹر ایم بال ریڈی سینئیر پارٹی قائد نے کہا کہ 35 سال کی تکمیل پر یوم تاسیس کا یہ جشن پر دلی مبارکباد دی ۔ اس موقع پر عوام اور دیگر حضرات کیلئے طعام کا انتظام کیا گیا ۔