اوٹکور میں بی جے پی کارکنوں کی شرانگیزی ،اقلیتی فرقہ کے مکان پر حملہ

اوٹکور ۔ 23 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محمد روشن ( پٹیاک )اوٹکور کے مکان پر کل رات بی جے پی کے رکن نرٹی کشٹیا اور جملہ 4 افراد نے حملہ کیا اور گھر کے دروازے اور کھڑکیاں توڑے دروازے پر پتھروں کے ساتھ حملہ کرنے پر محلہ کے لوگوں نے آکر روک تھام کی ۔ محمد اشفاق پٹیاک اور ان کی خواتین کو بُرے بھلا کہہ کررہے تھے ۔ اشفاق نے پولیس کو فون کیا بعدازیں پولیس فوراً حرکت میں آتے ہوئے نرٹی کشٹیا اور جملہ 4 افراد کو گرفتار کیا اور جناب پروین کمار سب انسپکٹر آف پولیس نے ایک کیس درج رجسٹر کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے ۔ محمد اشفاق پٹیاک نے ہونے والے نقصانات اور شرپسند عناصر نرٹی کشٹیا کو اور 4 افراد کے نام پولیس اسٹیشن میں درج کروائے ۔ پولیس نے بروقت جھگڑے کو قابو میں لاتے ہوئے زائد پولیس دستہ کو تعینات کیا ہے ۔ اس طرح بی جے پی کے غنڈہ عناصر مسلمانوں کو وقفہ وقفہ سے نشانہ بناکر مسلمانوں کے گھروں پر پتھراو کرنا اور امن کی فضا کو مکدر کرنا شرپسندوں کا وطیرہ بن چکا ہے ۔ صبح جھگڑے کی اطلاع ملتے ہی سی آئی مکتھل سرینواس ریڈی نے اوٹکور کا دورہ کیا اور حالات کو قابو میں لاتے ہوئے زائد پولیس کے دستہ کومتعین کیا اور کہا کہ اگر کوئی بھی شرپسندی پر اُتر آئے تو پولیس برابر اپنا قانونی کام کرے گی ۔ لیکن مسلمانوں نے بڑے صبر تحمل سے رات گذاری ۔ رات کا سارا ماحول مسلمانوں کیلئے ایک آزمائش بنا ہوا تھا ۔ جناب پروین کمار سب انسپکٹر آف پولیس اوٹکور نے بتایا کہ بی جے پی کے لیڈر نرٹی کشٹیا پر کیس درج رجسٹر کیا گیا ہے ۔ جناب ناصر خان قائد تلگودیشم ، جناب مقبول بڑے پیر سابق کوآپشن ممبر نے بتایا کہ خواہ مخواہ شرپسندوں نے امن کی فضاء کو مکدر کرنے پر اظہار افسوس کیا ۔ اگر مسلمانوں نے جوابی حملہ کیا ہوتاتو ایک فساد کی شکل اختیار کرنے والا تھا لیکن مسلمانوں نے بڑے صبر سے کام لیا ۔ انہوں نے کہا کہ فسادی نرٹی کشٹیا اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کر کے عدالتی تحویل میں دے دیا جائے گا ۔