اوٹکور میں بارش سے 15 مکانات مہندم

اوٹکور ۔ 15؍ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اوٹکور منڈل میں مسلسل بارش کے وجہ سے کسانوں میں خوشی تو ہے مگر رپورٹ میں بتایا گیا کہ اوٹکور منڈل کے اکثر دیہاتوں میں مٹی کے چھت منہدم ہونے کا طلاعات ہیں ۔ مسلسل بارش کی وجہ سے غریب عوام کا جینا حرام ہوچکا ہے ۔ تحصیلدار اوٹکور کو ایک رپورٹ ملی کہ کم از کم 15مٹی کے مکانات کا جائزہ لیں تعمیرات کے لئے فنڈ کی اجرائی کے لئے پہل کریں۔