اوٹکور میں ادارہ ادبیات کے امتحانات کا آغاز

اوٹکور 30 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جامعہ عائشیہ سلفیہ اوٹکور میں اردو عالم، ماہر،اردو فاضل ادارہ ادبیات انتخابات کا آغاز ہوا ہے ۔ جناب منظور احمد گنتہ نامہ نگار سیاست نے امتحانات کا معائنہ کیا ۔ یہ سنٹر عائیشہ سلفیہ میں بنایا گیا ۔ اس موقع پر کوآرڈینیٹر ذمہ دار جناب این محمود میاں ،سرپرست مدرسہ مولانا عبدالحنان، ڈاکٹر رحیم پاشاہ مولانا شریف فیضی ، مولانا سراج موجود تھے ۔