اوٹکور۔/13 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محبوب نگر ضلع کے اوٹکور منڈل میں تحصیلدارآفس پر دھاوا کرتے ہوئے اے سی بی کے عہدیداروں نے آر آئی ستیش کمار ریڈی کو 10 ہزار روپئے اوٹکور منڈل کے موضع جڑم کلاں کے کسان چنہ ریڈی سے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سری کرشنا گوڑ نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ چنہ ریڈی کے والد کی زمین 10 ایکراراضی کا جو کہ چنہ ریڈی کی بہن کو 2.5 ایکر اراضی کو شادی میں دینے کا وعدہ کی تھا اس مسئلہ کی یکسوئی کیلئے منڈل کے تین ماہ سے چکر کاٹ کررہا تھا۔ اس پر 10 ہزار روپئے دینے کی مانگ کی گئی تھی چنہ ریڈی نے اے سی بی کو یہ تفصیلات بتادی جس کی بنا پر اے سی بی کی ٹیم نے تحصیلدار آفس اوٹکور پر ٹھیک 5 بجے دھاوا کیا۔ نروا منڈل کے موضع کمرلنگم پلی پر آر آئی ستیش کمار ریڈی کے گھر پر اے سی بی کی اسپیشل ٹیم کی تحقیقات جاری ہیں ۔ اس موقع پر سی آئی لنگم سامی، سی آئی کملاکر، سی آئی وینکٹ راؤ نلگنڈہ سی آئی راگھوبابو نلگنڈہ کے علاوہ تحقیقاتی ٹیم کے عہدیداروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔