اوٹکور منڈل کے جنرل باڈی کا اجلاس

اوٹکور۔17ڈسمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اوٹکور منڈل جنرل باڈی کا اجلاس زیر صدارت MPPپدماوتی انعقاد عمل میں آیا ۔ اس موقع پر جناب رام موہن ریڈی ایم ایل اے مکتھل نے شرکت کی اور نائب صدر ایم پی پی ناگی ریڈی ‘ سوریہ پرکاش ریڈی زیڈ پی ٹی سی وجئے لکشمی موجود تھے ۔ اس موقع پر اوٹکور منڈل کے متعلقہ عہدیداران نے اپنی باری کے حساب سے ایم ایل اے کے روبرو زیرالتواء کاموں کی تفصیلات سنائی ۔ سرکاری دواخانے کے ڈاکٹر گوتم نے اپنی رپورٹ پیش کیا ۔ اس اثناء میںدوران رپورٹ ایم ایل اے رام موہن ریڈی اور سرپنچ ایم بھاسکر نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری دواخانے میں اور سیاسی قائدین کے درمان کمیٹی کے قیام نہ کرنے سے ایم ایل اے نے برہمی کا اظہار کیا اور ڈاکٹر کو مقام پر رہنے کی ہدایت دی ۔ زچگی خانہ اور آپریشن تھیٹر کے قیام کو یقینی بنانے پر زور دیا ۔ اس موقع پر ایم ایل اے کی موجودگی پر بی جے پی کے کارکنوں نے احتجاج کیا اور ایم ایل اے سے مطالبہ کیا کہ بیوگان اور معمر افراد کے بیشتر افرادکے نام پنشن لسٹ سے غائب ہوئے ہیں ۔ تمام مستحقین کو وظائف جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ اس موقع پر ایم ایل نے احتجاجیوں کو تیقن دیا کہ تمام مستحقین کو وظائف کی منظوری عمل میں لائی جائے گی ۔ کسی قسم کا خوف نہ کریں۔ اس موقع پر سرپنچ اوٹکور بھاسکر ‘ ایم پی ٹی سی گونڈپا ‘ کبری بیگم ایم پی ٹی سی کے منڈل کے تمام سیاسی قائدین موجود تھے ۔