اوٹکور /5 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اوٹکور منڈل پریشد میں الیکشن آفیسر سودھار و ڈیولپمنٹ آفیسر وجئے لکشمی نے آج ایم پی ٹی سی کامیاب امیدواروں و منڈل پریسیڈنٹ کے حلف برداری کے ایک اجلاس طلب کیا گیا ۔ اس موقع پر الیکشن آفیسر سدھاکر نے حلف برداری کی کارروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے منڈل پریسیڈنٹ عہدہ کے انتخاب کیلئے ایم پی ٹی سی کو ہدایت دی کہ وہ اپنا ہاتھ اٹھاکر ووٹ دینے کی ہدایت دی ۔ اس موقع پر کانگریس کے امدیوارہ پدماوتی کو 9 ووٹ حاصل ہوئے جبکہ بونیہ ونشی بی جے پی امیدوارہ کو 7 ووٹ حاصل ہوئے ۔ اس طرح سے منڈل پریسیڈنٹ کی حیثیت سے کانگریس کے امیدوارہ پدماوتی کا انتخاب عمل میں آیا ۔ نائب منڈل پریسیڈنٹ کی حیثیت سے تلگودیشم کے باغی امیدوار وجئے سمہا ریڈی کا انتخاب عمل میں آیا ۔ اس موقع پر کانگریس کے رکن اسمبلی چٹم رام موہن ریڈی نے نومنتخبہ ایم ایم پی و دیگر ارکان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے گلپوشی کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالرحمن کو کوآپریشن ممبر کی حیثیت سے منتخب کیا گیا ۔ اس موقع پر تحصیلدار اوٹکور راملو اور دیگر شریک تھے ۔