اوٹکور /22 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تین ماہ میں ایک مرتبہ منعقد کئے جانے والے اوٹکور منڈل جنرل باڈی کا اجلاس زیر صدارت پریسیڈنٹ اوٹکور پدماوتی ( کانگریس ) انعقاد عمل مںی آیا ۔ اس اجلاس میں بحیثیت مہمانان خصوصی MLA مکتھل رام موہن ریڈی کانگریس زیڈ پی ٹی سی رکن ڈاکٹر سوریہ پرکاش ریڈی ، اے نارائن ریڈی صدر کوآپریٹو سوسائٹی نائب منڈل پریسیڈنٹ ناگی ریڈی ، وجئے لکشمی MPDO شریک تھے ۔ اس موقع پر MLA رام موہن ریڈی نے جنرل باڈی کے اجلاس کے موقع پر تمام شعبہ جات کے ذمہ داران سے تفصیلات حاصل کیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہر تین ماہ میں ایک جنرل ڈی اجلاس کا طلب کرکے تمام شعبہ جات کے مسائل کو حل کرنے کی ذمہ داران کو ہدایت کی کہ پورے ذمہ دار پابندی سے حاضر رہے ۔ اس اجلاس میں غیر حاضر ذمہ داران آر ڈبلیو ایس ، آر اینڈ بی آئی بی پر برہمی کا اظہار کیا ۔ اس اجلاس میں محتلف مقامات سے حاضر ہوئے گرام پنچایت سرپنچوں ، ایم پی ٹی سی اراکین اور دیگر اس اجلاس میں مختلف مقامات سے حاضر ہوئے ۔ گرام پنچایت سرپنچوں ، ایم پی ٹی سی اراکین اور دیگر متعلقہ عہدیداروں نے اپنے اپنے مواضعات کے زیر التواء مسائل پیش کئے ۔ اس موقع پر AE وجئے کمار ، گوندا ، کرن ، ایم پی ٹی سی پورلہ ، جے دیو ، جیوتی ، ایم بھاسکر ، سرینواس ، شیوا ، ڈاکٹر کرن کمار اور ایم ای او وینکٹا موجود تھے ۔