اوٹنور /26 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اوٹنور ڈیویژن کے منڈل کڈم کے 18 تا 30 سالہ کم از کم دسویں جماعت کامیاب نوجوان لڑکے و لڑکیوں کیلئے جنارم منڈل کے دفتر پر کل بروز ہفتہ 28 مئی کو صبح 9 بجے تا شام 5 بجے جاب میلہ منعقد کیا جارہا ہے ۔ جس میں کمپیوٹر ہارڈ ویر ، ڈی ٹی پی ایمبرائڈری اور لیڈیز ٹیلرنگ کے علاوہ دیگر شعبوں میں اہل امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا ۔ کڈم منڈل کے حکام نے اس ضمن میں اصل امیدواروں سے استفادہ کرنیکی اپیل کی گئی ہے ۔