اوٹنور میں عاشق جوڑے کی خودکشی

اوٹنور۔5۔ ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اوٹنورمنڈل کے موضع نرسا پور (بی) میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں ایک عاشق جوڑے نے مبینہ طور پر درخت سے لٹک کر پھانسی لے لی۔ سب انسپکٹر آف پولیس ونود کی تفصیلات کے مطابق نرساپور میں آج صبح وی آر او منتھیا موضع میں دورے کے لئے آئے ہوئے تھے کہ انھیں موضع سے کچھ ہی دور جنگل میں ایک درخت سے لٹکی ہوئی دو نعشیں نظر آئیں ۔ انھوں نے مقامی افراد کو اس بات کی اطلاع دی مقامی افراد نے اس عاشق جوڑے کی شناخت کرتے ہوئے ایم سراونتی22 سالہ، ایس ارجن25 سالہ یہ دونوں گذشتہ چند دنوں سے ایک دوسرے سے محبت میں گرفتار تھے۔لیکن ان کے گھر والوں کو ان کی محبت پر اعتراضات تھے۔ اس لئے دلبرداشتہ ہوکر ان دونوں نے صبح تقریبا 5بجے گھروں سے نکل کر جنگل میں ایک درخت سے لٹک کر پھانسی لے لی۔ایس آئی ونود نے نعش کا پنچنامہ کرکے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانہ اوٹنور منتقل کردیا۔ تحقیقات کا آغاز کردیا۔

مندر کی ہنڈی سے رقم کا سرقہ
میدک۔/5 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک کی ترکاری مارکٹ میں واقع مندر کے ہنڈی باکس سے نامعلوم فرد نے 4ستمبر کی شب 5 ہزار روپئے اڑالئے۔ مندر کے ذمہ داروں کی درخواست پر پولیس میدک ٹاؤن نے دورہ کرتے ہوئے سرقہ کا ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا۔