اوورسیز اسکالر شپس کے لیے درخواستیں مطلوب

محبوب نگر ۔ 23 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ڈسٹرکٹ مایناریٹی ویلفیر ڈیولپمنٹ آفیسر وینکٹیشورلو کی اطلاع کے بموجب چیف منسٹر اوورسیز اسکالر شپ کے تحت بیرونی ممالک میں اعلیٰ تعلیم یعنی پی جی اور ڈاکٹریٹ کی تعلیم کے خواہش مند طلبہ 31 جولائی کی شام 5 بجے تک ویب سائٹ telanganaepass.cgg.gov.in پر آن لائن درخواست دیں اس اسکالر شپ میں بیرونی ممالک کے یونیورسٹیز میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے 20 لاکھ اسکالر شپ دی جاتی ہے ۔ آن لائن درخواست کے ادخال کے بعد ہاٹ کاپی مایناریٹی آفس میں داخل کرنا ہوگا ۔ مزید تفصیلات کے لیے 08542-241263 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔