اوورسیز اسکالر شپس کیلئے درخواستیں مطلوب

31جولائی آخری تاریخ، اقلیتی بہبود آفیسر سنگاریڈی وکرم ریڈی کا بیان

سنگاریڈی 20 ؍جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع اقلیتی بہبود آفیسر سنگاریڈی مسٹر وکرم ریڈی کی پریس نوٹ کے بموجب ضلع سنگاریڈی کے اقلیتی طلباء و طالبات بیرون ملک اعلی تعلیم بالخصوص پوسٹ گرایجویٹ میںتعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند طلباء و طالبات کو ریاستی حکومت اوریسس اسکالر شپ کے تحت 20 لاکھ روپئے منظور کر رہی ہے خواہش مند طلباء و طالبات 31 ؍جولائی 2018 سے قبل ویب سائٹ www.telanganaepass.cgg.gov.in پر آن لائن درخواستیں داخل کر سکتے ہیں ۔جو طلباء ڈگری میں 60 فیصد سے زائد نشانات حاصل کرنے والے طلباء بیرون ملک پی جی کورس میں داخلے کے اہل ہو نگے اور جنوری 2018 میں بیرون ملک یونیورسٹیز میں داخلہ حاصل کرنے والے طلباء و طالبات ہی حکومت کی جانب سے دی جانے والی اوور سیس اسکالر شپ کے اہل ہو نگے۔داخلے کے خواہش مند طلباء و طالبات والدین کی سالانہ آمدنی شہری علاقوں میں 2 لاکھ اور دیہی علاقوں میں1.5 لاکھ سے زائد نہیں ہو نا چا ہیئے ۔اس کے علاوہ جولائی 2018 تک درخواست گذار کی عمر 30 مکمل ہو نا چا ہیے ۔ان تمام شرائط کے اہل امیدوار اوورسیز اسکالر شپ کیلئے درخواستیں داخل کر سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 08455 – 270790 پر ربط پید ا کیا جاسکتا ہے۔