بھوپال، 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر اوما بھارتی کے ایک پرسنل سکیورٹی آفیسر ( پی ایس او) نے اپنی سروس ریوالور سے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔ٹی ٹی نگر، سٹی پولس سپرنٹنڈنٹ ستیش سمادھیا نے یو این آئی کو بتایا کہ محترمہ بھارتی کے پی ایس او رام موہن دونیریا کا کل رات کسی بات پر اپنی بیوی سے جھگڑا ہو گیا۔ اس کی بیوی نے تنازعہ بڑھنے پر ڈائل 100 پولس کو بلا لیا۔ پولس اہلکاروں نے دونوں کے درمیان تنازعہ ختم کرنے کی کوشش کی، لیکن ایسا نہیں ہونے پر دونوں کو نزدیکی پولس تھانے لے جایا جا رہا تھا۔ اسی دوران پی ایس اونے اپنی سروس ریوالور سے خود کو گولی مار لی۔