اوما بھارتی کے حامیوں نے ٹرین روک دی

جھانسی ۔ /10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)مرکزی وزیر آبی وسائل اوما بھارتی کے حامیوں نے جھانسی اسٹیشن پر ٹرین کو روک دیا۔ تاہم حکام نے ایسے کسی واقعہ کی تردید کی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ /8 اور /9 مارچ کی شب تقریباً 12.15 بجے اس وقت پیش آیا جب گردوارہ ایکسپریس جھانسی اسٹیشن پہونچی ۔ اوما بھارتی کو پہونچنے میں چند منٹ کی دیرہورہی تھی جس کی وجہ سے ان کے حامیوں نے مبینہ طور پر ٹرین کی زنجیر کھینچ دی اور اسے روک دیا۔ذرائع نے بتایا کہ یہ ٹرین 12.30 بجے روانہ ہوئی ۔ پبلک ریلیشن آفیسر نارتھ سنٹرل ریلوے روی پرکاش نے اس بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ انہیں کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی وزیر کیلئے ٹرین روکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔