بگدل /11 جون ( پریس نوٹ ) اولیاء اکرام کی تعلیمات امن و محبت کا پیغام دیتی ہے اور ان سے جو وابستہ ہوتے ہیں دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل ہوتی ہے ۔ اہل اللہ نے اپنے آپ کو خلق کی خدمت کیلئے وقف کردیا ۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ نے ان کے آستانوں کو قوم کی رُشد و ہدایت کیلئے سرچشمہ نورانی کیفیت سے رکھا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مولانا قبول پاشاہ شطاری صدر معتمد علمائے دکن نے 557 واں عرس حضرت قادر ولی گنج سوائی بادشاہ ناگوری کے جلسہ سے بگدل شریف میں مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ اس سہ روزہ عرس کی تقاریب کی سرپرستی کرتے ہوئے مولانا شاہ خلیفہ محمد ادریس احمد قادری سجادہ نشین آستانہ قادریہ نے کہا کہ حضرت سیدنا قادر ولی کی ساری زندگی اسلام کی تبلیغ امت محمدیہ کی خدمت کریت ہوئے بھٹکی ہوئی انسانیت کو راہ راست پر لانا ہی آپ کا مقصد تھا اور خانقاہی نظام ہی دنیا کو امن و سکون دے سکتا ہے ۔ کیونہ صوفیہ اکرام روح کی تازگی و باطن کی صفائی پر زور دیتے ہیں اور بندوں کو ذاکر بناتے ہیں ۔ اس جلسہ سے مفتی سکندر علی قادری چشتی راجستھان ، مولانا خواجہ شجاع الدین افتخاری جانشین حضرت گنج انور ، مولانا سید اکبر محی الدین مشائخ بالاپور ، مولانا محمد عبدالحمید رحمانی چشتی ، مولانا سید آل رسول برقعہ پوش بیجاپور ، مولانا محسن پاشاہ قادری ، مولانا حافظ سید داود مدنی شاہی خطیب ، مولانا سید عبدالکریم شاہ الحمید ناگور شریف نے مخاطب کیا ۔ جناب رفیع الدین ، مفتی مستان علی کے علاوہ علماء و مشائخین موجود تھے ۔