اولمپک کمیٹی کے صدر کی آج آمد کل مودی سے ملاقات

نئی دہلی۔25اپریل( سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس بیچ ایک روزہ طوفانی دورہ پر کل نئی دہلی پہنچیں گے جہاں پیر کو وزیراعظم نریندر مودی سے ان کی ملاقات مقرر ہے ۔اس موقع پر وہ ان سے ہندوستانی اسپورٹس کے فروغ کے مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ وہ ایک ایسے وقت میں دورہ کررہے ہیں جب یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ہندوستان 2024ء کے اولمپک کھیلوں کے اہتمام کی دعویداری پیش کرناچاہتا ہے ۔ 2013ء میںاو آئی سی کی صدارت پر فائز ہونے کے بعد مسٹر بیچ کا یہ پہلا دورہ ہند ہے ۔ وہ اتوار کی شب یہاں پہنچیں گے پیر کو صبح وزیراعظم سے ملاقات کریں گے ۔