نئی دہلی 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل شوٹنگ اسپورٹس فیڈریشن، این آر اے آئی کے صدر رویندر سنگھ نے ہندوستان میں نشانہ بازی کے عروج کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ اُمید ہے کہ 2016 ء میں منعقد شدنی ریو اولمپکس میں ہندوستانی نشانہ باز سرفہرست پانچ ممالک میں اپنا مقام حاصل کریں گے۔ اُنھوں نے مزید بتایا کہ 4 سال قبل چین ایشین اولمپکس 2010 ء میں ہندوستانی نشانہ بازوں نے 8 میڈلس حاصل کئے تھے لیکن جنوبی کوریا میں حالیہ منعقدہ ایشین گیمز 2014 ء میں ہندوستانی نشانہ بازوں نے 9 میڈلس حاصل کئے ہیں اور اِس طرح نشانہ بازی ہندوستان میں عروج کی سمت گامزن ہے۔