اولمپکس مشعل کی آمد‘ سوچی گیمس کا آج آغاز

ماسکو۔ 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) سرمائی اولمپکس کی مشعل اپنے اختتامی سفر پر روانہ ہوگئی۔میزبان شہر میں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں رنگا رنگ ریہرسل بھی جاری ہے۔سرمائی اولمپکس کی مشعل نے گزشتہ برس 17اکتوبر کو اپنے سفر کا آغاز کیا جو 130دن 65ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد سوچی میں ختم ہوگا۔سرمائی اولمپکس کی مشعل سوچی پہنچے گی جہاں سرمائی کھیلوں کا باقاعدہ آغاز کل کیا جائیگا۔ اولمپک ریلے میں دنیا بھر سے 14ہزار ٹارچ بیئرس حصہ لے ہیں۔23فروری تک جاری رہنے والے میگا ایونٹ میں 80 سے زائد ممالک حصہ لے رہے ہیں۔ دریں اثناء روسی حکام کو سوچی سرمائی اولمپکس 2014 کے حوالے سے کافی تنقید کا سامنا ہے۔ تیاریوں، سیکورٹی اور ایتھلیٹس کیلیے رہائشی انتظامات پر مختلف حلقوں کی جانب سے نکتہ چینی جاری ہے۔

آسٹریا کی اولمپکس کمیٹی نے کہا کہ گیمس کے دوران دوایتھلیٹس کو اغواکرنے کی دھمکی آمیزمکتوب موصول ہوا ہے۔اس ضمن میں کمیٹی کے سربراہ پیٹر مینل نے کہا ہے کہ انتہا پسندوں کی جانب سے ایک مکتوب موصول ہوا ہے جس میں انہوں نے سوچی اولمپکس کے دوران دو ایتھلیٹس مارلیزچلڈ اورجینی فلاک کو اغواکرنے اور ان پر حملے کرنے کی دھمکی دی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ دنوں ایتھلیٹس دھمکی کی وجہ سے خوفزدہ نہیں ہیں کیونکہ یہ ہماری سیکورٹی اقدامات سے اچھی طرح واقف ہیں۔دوسری جانب سیکورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی میگا ایونٹ کے انعقاد سے قبل اس طرح کی ای میلز اورپیغامات موصول ہوتے رہتے ہیں۔اس میں ڈرنے یا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس ایونٹ کے پروقار انعقاد کی تمام تر تیاریاں مکمل ہیں اور اس سلسلے میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔