جکارتا۔4اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا میں اسپورٹس کے ادارے نے اولمپک رنگس لوگو کا استعمال ترک کرنے سے اتفاق کرلیا ہے ۔ قبل ازیں اس لوگو کے استعمال پر انڈونیشیاء کو 2018ء کے ایشیائی کھیلوں کی میزبانی کے حق سے محروم کرنے کا انتباہ دیا گیا تھا ۔بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے جنوری میں مکتوب روانہ کرتے ہوئے انڈویشیاء کو وارننگ دی تھی کہ اس لوگو کے استعمال پر اُس کو بشمول ایشین گیمس کئی کھیلوں سے محروم ہونا پڑے گا ۔