اولاد نہ ہونے پر دل برداشتہ خاتون نے پھانسی لے لی
حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : اولاد کے فوت ہوجانے سے ایک اور اولاد نہ ہونے سے ایک دو خواتین نے خود کشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات حیدرآباد و سائبر آباد حدود میں پیش آئے ۔ نریڈمیٹ پولیس کے مطابق 30 سالہ مانیماں جو اولڈ نریڈمیٹ علاقہ کے ساکن اوم پرکاش کی بیوی تھی ۔ اوم پرکاش اترپردیش ریاست کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ مانیماں گذشتہ ماہ سے ذہنی تناؤ کا شکار تھی 6 ماہ قبل اس خاتون کا ایک بیٹا خرابی صحت کی سبب فوت ہوگیا تھا ۔ اور بیٹے کی موت کے بعد سے وہ پریشان تھی ۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خود کشی کرلی ۔ ملک پیٹ پولیس کے مطابق 23 سالہ میدی بائی جو ملک پیٹ علاقہ کے ساکن ناگاراجو کی بیوی تھی ۔ سال 2011 میں ان کی شادی ہوئی تھی اور ان کی کوئی اولاد نہیں تھی ۔ اولاد نہ ہونے کے سبب یہ خاتون ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔