اولاد نہ ہونے پر ایک شخص کی خودکشی

شمس آباد /6 اگست ( سیاست نیوز ) دوسری بیوی سے اولاد نہ ہونے پر دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ شمس آباد پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 32 سالہ یاد ریڈی نے یہ انتہائی اقدام کرلیا ۔ ریڈی کیشارم میں رہتا تھا ۔ اس نے تین سال قبل جوتی سے دوسری شادی کی تھی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پہلی بیوی کی موت کے بعد ریڈی نے دوسری شادی کی لیکن اس خاتون سے بھی اسے اولاد نہیں ہو رہی تھی ۔ اولاد نہ ہونے سے ریڈی ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا اور اس نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ شمس آباد پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔