حیدرآباد /6 جولائی ( سیاست نیوز ) اولاد نہ ہونے اور گھریلو مسائل کا شکار ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ ایل بی نگر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 29 سالہ راگھویندر نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ راگھویندر پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ جو گوکل نگر ایل بی نگر میں رہتا تھا ۔ اس کی شادی دیڑھ سال قبل ہوئی تھی اور اس کی کوئی اولاد نہیں تھی اور گھریلو مسائل سے پریشان ہوگیا تھا ۔ روزانہ کے جھگڑوں سے تنگ آکر 10 روز قبل راگھویندر کی بیوی اپنے مائیکے چلی گئی تھی ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔