حیدرآباد یکم / مارچ ( سیاست نیوز ) اولاد نہ ہونے سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ چیتنیہ پوری پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 24 سالہ رفیعہ بیگم جو ماروتی نگر علاقہ کے ساکن چاند پاشاہ کی بیوی تھی مبینہ طور پر ذہنی تناؤ کے عالم میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ رفیعہ بیگم کی شادی تین سال قبل ہوئی تھی اور اس خاتون کی کوئی اولاد نہیں تھی اور اس خاتون نے اولاد کیلئے مختلف ڈاکٹروں سے علاج کروایا تاہم فائدہ نہیں ہوا اور خاتون ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی ۔ پولیس چیتنیہ پوری نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔